Homeخبریںسانحہ شکار پور کے خلاف بگٹی قبیلے کا احتجاج جاری، شکارپور...

سانحہ شکار پور کے خلاف بگٹی قبیلے کا احتجاج جاری، شکارپور کے سابقہ ایم این اے سید خورشید شاہ سے مزاکرات ناکام

شکارپور ( ہمگام نیوز ) تین دن قبل سندھ کے شہر شکارپور کی مین ہائی وے پر ڈیرہ بگٹی کے مقامی تاجروں کے گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جسکے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوئے جبکہ دو افراد کو جبری لاپتہ کیا گیا جو تاحال لاپتہ ہیں،

بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی سے ہجرت کرنے والے نہتے بگٹیوں پر ڈاکووں کی فائرنگ سے دو افراد کی شہادت اور دو کے اغواء ہونے کے بعد بگٹی قبیلہ سینکڑوں کی تعداد میں سندھ اور بلوچستان میں سراپا احتجاج ہیں ۔

جائے وقوعہ سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کے باوجود بگٹی قبائل کے قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کے لیے مین شاہراوں اور ہائی ویز پر مسلسل احتجاج جاری ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے سندھ کی نااہل انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی

جس سے مغویوں کے ورثہ کی پریشانی اور بگٹی قوم میں بے چینی کی فضاء بڑھ رہی ہے

ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی و سندھ حکومت اس مسئلے کا نوٹس لیکر مغویوں کی بازیابی اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ ورثہ کو انصاف مل سکے

سندھ کے شہر شکارپور ، میں کراچی سکھر ہائی وے ، شکارپور کوئٹہ ہائی وے، اور بلوچستان کے شہر نصیراباد جعفرآباد ، حب چوکی میں بھی مختلف شاہرائوں پہ احتجاج جاری ہیں ۔

Exit mobile version