Homeخبریںسرباز شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر قتل

سرباز شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر قتل

سرباز(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز بدھ سرباز سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شہری کو سرباز سے راسک اور آئی آر جی سی بیس سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 40 سالہ اکرم اربابی ولد عظیم ہے جو کہ گوردر گاؤں کے پرائمری سکول ٹیچر ہے اور سرباز کے انزا نامی گاؤں ک رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق بدھ کی شام تقریباً 18:30 منٹ پر، سرباز راسک کے محور پر واقع بندن گاؤں کے مردہ خانے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اکرم کی چلتی گاڑی پر فائرنگ کی ، اور اسے کئی گولیاں لگیں جس سے وہ جانبحق ہوگئے ۔

 رپورٹ موصول ہونے کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ حملہ آئی آر جی سی کے اڈے سے ایک کلومیٹر اور پل سربقز میں واقع پولیس سٹیشن سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر کیا گیا۔

Exit mobile version