Homeخبریںسمنان جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی،پھانسی پانے والے بلوچ...

سمنان جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی،پھانسی پانے والے بلوچ قیدیوں کی تعداد 27 ہوگئی

سمنان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 9 مئی کو ایرانی صوبہ سمنان جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صوبہ سمنان کے مرکزی شہر سمنان میں ایک بلوچ قیدی 36 سالہ نجم الدین اسحاق زہی ولد محمد عالم ساکن ملیک ہیرمند کو پھانسی دی گئی

نجم الدین کو 2020 میں سمنان میں منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور اسے اسی شہر کی انقلابی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی، جبکہ پھانسی دینے کے بعد ان کی لاش کو دامغان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ 29 اپریل سے لیکر 9 مئی تک مقبوضہ بلوچستان سمیت ایران کی 11 جیلوں میں دو خواتین سمیت 27 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔ ان پھانسی پانے والے کئی ایسے قیدی بھی شامل ہیں جن کی تفصیل ابھی میڈیا میں کوریج نہ ہوئی ہے۔

Exit mobile version