Homeخبریںسیریک: قابض ایرانی فورسز کی گاڑی کی زد میں آ کر ایک...

سیریک: قابض ایرانی فورسز کی گاڑی کی زد میں آ کر ایک شخص جانبحق

سیریک( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 27 اپریل کی شام کو ایک بلوچ شہری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سیریک میں قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز کی گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

 اس شہری کی شناخت کی شناخت 37 سالہ سبیل کریمدادی” کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ سیریک شہر کے گاؤں گونمردی کا رہنے والا ہے۔

 کہا جاتا ہے کہ سیبل اپنے کام کی جگہ سے نکلنے کے بعد موٹرسائیکل پر اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ انٹیلی جنس فورسز بغیر کسی وجہ کے اپنی گاڑی اور تیز رفتاری سے اس پر چڑھ دوڑی۔

 اس بلوچ شہری کو سیریک انٹیلی جنس ایجنسی کی فورسز نے کس وجہ سے مارا، اس کے بارے میں اب تک صحیح اطلاعات دستیاب نہیں ہیں، تاہم کچھ غیر مصدقہ اطلاعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انٹیلی جنس فورسز کے اہلکار نشے کی حالت میں تھے ۔

Exit mobile version