Homeخبریںشدید بارشوں نے واشک میں تباہی مچا دی، حب ڈیم میں پانی...

شدید بارشوں نے واشک میں تباہی مچا دی، حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں سے حب میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔

واپڈا حکام کے مطابق ہفتے کی شام حب ڈیم میں پانی کا لیول 329 اعشاریہ پانچ کے شمار پر تھا، ہفتے کی شام تک سندھ کے ضلع دادو، میہڑ سمیت سندھ اور بلوچستان میں واقع کیرتھر پہاڑی سلسلے میں غیر معمولی بارش ہوئی جس سے گزشتہ رات کو ہی پانی کے ریلے حب ڈیم پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق اتوار کی دوپہر 12 بجے حب ڈیم میں سطح آب 8 انچ اوپر ہو چکی تھی، کئی سو کلومیٹر کے کیچمنٹ ایریا سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سے جڑے بلوچستان کے علاقے حب میں واقع حب ڈیم سے کراچی کے مختلف علاقوں کو پینے اور دیگر استعمال کے لیے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کو آبپاشی کے لیے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

گزشتہ سال غیر معمولی بارشوں کی وجہ سے حب ڈیم مکمل بھر گیا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں۔

 ضلع واشک کے علاقے پتک میں ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ برساتی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا جس سےمتعدد مکانات مہندم ہوگئے۔ طوفابی بارشوں سے واشک ٹاں،پلنتاک اور گریشہ کے علاقوں آبادیاں زیر آب آگئیں۔ متعدد مکانات اور دیواریں مہندم ہوگئیں ہیں۔

تیز ہواں کے باعث درجنوں درخت اکڑ گئے جبکہ کھجور کی تیار فصلوں، زمینداروں کے شمسی توانائی کے پینل اور دیگر مشنری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جھل مگسی کی یونین کونسل باریجہ بھی بارش سے بڑے پیمانے پر متاثر، کوئٹہ سبی شاہراہ پر ٹریفک تاحال معطل ہے۔ کشاری نالہ میں نچلے درجے کا سیلاب آ گیا۔

متاثرہ آبادی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ سوئی ڈیرہ بگٹی سڑک بند۔جیکب آباد اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Exit mobile version