Homeخبریںگوادر آبادکار اور پنجگور بی این پی رہنما کے گھروں پر دستی...

گوادر آبادکار اور پنجگور بی این پی رہنما کے گھروں پر دستی بم حملے

گوادر/پنجگور (ہمگام نیوز) گوادر میں رہائشی مکان پر دستی بم سے حملہ، تین افراد زخمی، دھماکہ لیڈیز مارکیٹ کے قریب ایک گھر پر دستی بم پھینکنے کے سبب ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ کے زخمیوں میں پاکستان کے صوبہ پنجاپ کے شھر بہاولپور سے تعلق رکھنے والے زاھد انصاری نامی شخص اور دو مقامی افراد شامل ہیں۔

زاہد انصاری گوادر میں جیولری کی دکان میں کام کرتا ہے جنہوں نے کرایہ پر گھر لے رکھا ہے۔

زخمیوں میں مقامی نوجوان جواد اصغر اور میار شامل ہیں۔

تینوں زخمیوں کو انڈس ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

دریں اثناء پنجگور کے علاقے خدابادان میں بی این پی (عوامی) کے رہنماء و کٹھ پتلی صوبائی وزیر میر اسداللہ کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا۔

تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دستی بم پھینکنے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

Exit mobile version