Homeخبریںشہید اکبربگٹی تمام محکوم اقوام کے سرتاج ہیں: منظور پشتین

شہید اکبربگٹی تمام محکوم اقوام کے سرتاج ہیں: منظور پشتین

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء منظور احمد پشتین کا شہید نواب اکبربگٹی کی سترویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ٹوئٹ۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ شہید نواب اکبر خان بگٹی نے غلامی کیخلاف مذاحمت کا راستہ چنا۔

انہوں نے لکھا کہ نواب اکبر بگٹی نے جھکی ہوئی غلام کی آنکھوں کے بجھائے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر زندہ رہنے کا راستا چنا۔

منظور پشتین نے لکھا کہ نواب اکبر بگٹی نے اپنی محکوم قوم کیلئے اپنا سب کچھ داؤ پہ لگا دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ نواب اکبربگٹی کی روح مذاحمت کی پکار ہے، آپ صرف بلوچ نہیں بلکہ تمام محکوم اقوام کے سرتاج ہیں۔

Exit mobile version