Homeخبریںزہری کا بلوچ نوجوان ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

زہری کا بلوچ نوجوان ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

خضدار (ہمگام نیوز) زہری کے نواحی علاقے انجیرہ کے رہائشی نوجوان کو پاکستانی فورسز اور اسکی ڈیتھ اسکواڈ نے اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

جبراً لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت امان اللہ زہری ولد درمحمد زہری کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق امان اللہ محکمہِ صحت کا ملازم اور اپنے خاندان کا واحد کفیل ہے۔

جبراً گمشدگی کا شکار امان زہری کے اہلخانہ نے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version