Homeخبریںقابض پاکستان کا مقبوضہ بلوچستان میں اپنا کنٹرول بڑھانے کے لیے فرنٹیئر...

قابض پاکستان کا مقبوضہ بلوچستان میں اپنا کنٹرول بڑھانے کے لیے فرنٹیئر کور کو کسٹمز اختیارات بھی دیئے گئے

ہمگام نیوز ڈیسک: قابض پاکستانی حکومت کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کو کسٹمز کے اختیارات تفویض کرنا ایک اور سازش ہے۔

 ایف بی آر کے اس نوٹیفکیشن کے ذریعے فرنٹیئر کور کو جون 2025 تک بلوچستان کے اندر کسٹمز اہلکاروں کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جو کہ بلوچستان کے عوام پر ریاستی جبر کا ایک اور مظہر ہے۔

بلوچ عوام پہلے ہی سے ریاستی ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں، اور اب ایف سی کو کسٹمز اختیارات دینے کا اقدام ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔

بلوچ عوام کو اس طرح کے اقدامات کے ذریعے دبایا جا رہا ہے تاکہ قابض پاکستان اپنی گرفت مضبوط کر سکے اور بلوچستان میں غیر منصفانہ معاشی اور سیاسی فیصلے نافذ کر سکے۔

ایف سی کو کسٹمز اختیارات دینا نہ صرف قانونی اور انتظامی حوالے سے سوالات پیدا کرتا ہے بلکہ یہ بلوچستان کے وسائل پر ریاستی کنٹرول بڑھانے کی ایک اور کوشش ہے۔

بلوچ عوام کے ساتھ کیا جانے والا یہ سلوک ان کی معاشی اور سماجی آزادی پر مزید قدغنیں لگانے کے مترادف ہے۔

Exit mobile version