Homeخبریںقلات، ناگاو میں گزشتہ دو روز سے فضائی شیلنگ جاری، آپریشن کی...

قلات، ناگاو میں گزشتہ دو روز سے فضائی شیلنگ جاری، آپریشن کی ناکامی کے اطلاعات، مزید فیک انکاونٹرز کا اندیشہ

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے ناگاو میں مختلف مقامات پر گزشتہ دو روز سے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ جاری ہے۔

خاص ذرائع کے مطابق قابض فورسز نے ناگاو میں گوہانی کے مقام پر آزادی پسند سرمچاروں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کی تھی جوکہ ناکام ہوا ہے۔

البتہ علاقائی ذرائع کے مطابق شیلنگ کا سلسلہ ہنوذ جاری ہے جس سے یہ خدشہ ہے کہ قابض فورسز علاقے میں آباد نہتے لوگوں کے گھروں و مال مویشیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ذرائع نے مزید یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اپنی ناکامی چھپانے اور خانہ پری کیلئے فورسز پہلے سے زیر حراست نوجوانوں کو فیک انکاونٹر میں نشانہ بنا کر سرمچار ظاہر کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ قلات میں گزشتہ روز بھی ایک دلخراش واقع پیش آیا تھا جب قابض فورسز نے نرمُک کے مقام سے دو بھائیوں کو جبرا حراست میں لینے کے تھوڑی دیر بعد فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

Exit mobile version