Homeخبریںلاپتہ شاہ مراد بلوچ کو بازیاب کیا جائے ، لواحقین

لاپتہ شاہ مراد بلوچ کو بازیاب کیا جائے ، لواحقین

بلیدہ:(ہمگام نیوز) لاپتہ شاہ مراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ شاہ مراد بلوچ کو حکومتی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے کوشک بلیدہ سے 15 جون 2015 کو جبری طور پر اغواء کیا تھا ، تب سے لے شاہ مراد کے حوالے سے ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ،

لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم نے شاہ مراد کے باحفاظت بازیابی کے لیے عدالتی دروازے کھٹکھٹائے ، سوشل میڈیا کمپائنز چلائے لیکن پھر بھی ان کے حوالے سے ہمیں کوئی بھی قسم کی تسلی نہیں دی گئی کہ وہ کہاں ہیں اور کیسے ہیں ،

لواحقین نے انسانی حقوق کے کارکنوں اور تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ شاہ مراد کے باحفاظت بازیابی کیلئے آواز بلند کریں

Exit mobile version