Homeخبریںلاپتہ شوہر کی بازیابی کیلئے ٹوئٹر کیمپئن چلائی جائے گی، اہلیہ لاپتہ...

لاپتہ شوہر کی بازیابی کیلئے ٹوئٹر کیمپئن چلائی جائے گی، اہلیہ لاپتہ میر تاج محمد سرپرہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کراچی سے جبراً لاپتہ ہونے والے میر تاج محمد سرپراہ کی اہلیہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انکے شوہر کو 19 جولائی 2020 کراچی میں ائیر پورٹ جائے ہوئے ریاستی خفیہ اداروں نے لاپتہ کیا۔

لاپتہ میر تاج محمد سرپراہ کی اہلیہ نے کہا کہ شوہر کی جبری گمشدگی کے باعث وہ سخت ازیت کی زندگی جی رہے ہیں جیسے کہ زندگی رک گئی ہے۔

لاپتہ شوہر کی بازیابی کیلئے 19 جولائی 2023 کو رات 8 سے 12 بجے تک ٹوئٹر کیمپئن ہیشٹاگ ReleaseTajMuhammadSarparah چلائی جائے گی۔

انہوں نے تمام مکاتبِ فکر کے افراد بالخصوص سوشل میڈیا اکٹیوسٹ سے درخواست کی کہ وہ ہماری آواز بنیں۔

Exit mobile version