Homeخبریںسوئی سے ایک بار پھر بزرگ اپنے دیگر بیٹھے سمیت لاپتہ

سوئی سے ایک بار پھر بزرگ اپنے دیگر بیٹھے سمیت لاپتہ

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) ابھی کچھ دیر پہلے ایف سی اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے سوئی ائیرپورٹ کے نزدیک واقع وڈیرہ روشن ہوتکانی بگٹی کے گھر چھاپہ مار کر وڈیرہ روشن اور ان کے بیٹے منشی کو اغو کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ وڈیرہ روشن کو تین دن قبل بھی ایک اور بیٹے احمد علی کے ساتھ اغوا کر کے ایجنسی والے لے گئے تاہم بزرگ روشن بگٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا جبکہ احمد علی تاحال ان کی غیر قانونی تحویل میں ہے۔ تاہم آج پھر ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور ایک بار پھر بزرگ روشن بگٹی اور منشی بگٹی کو اغوا کر کے لے گئے ہیں۔

اس چھاپے کے دوران گھر میں موجود خواتین کو ایف سی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں موجود تمام اشیا لوٹ کر لے گئے یہاں تک کہ گھر کے صندوقوں میں موجود بلوچی روایتی ٹوپیاں بھی فوج اہلکار چوری کر کے لے گئے۔

Exit mobile version