Homeخبریںلیویز نے گھر پر حملہ کرکے خواتین و بچوں کو زدکوب کر...

لیویز نے گھر پر حملہ کرکے خواتین و بچوں کو زدکوب کر لوٹ ماری کی: کوہلو رہائشی کی پریس کانفرنس

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوہلو کے رہائشی برکت علی، بہرام اور میر ہزار خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیویز رسالدار کاہان محمد رفیق ولد خیر محمد نے گزشتہ روز میرے گھر پر بغیر کسی وارنٹ گرفتاری اسلحہ سے لیس ہو کر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران اور میرے بچے کو زد کوپ کیا تھپڑے اور دھمکیاں دی ہیں بغیر کسی لیڈی کا نسٹیبل میرے گھر میں داخل ہو کر پوری گھر کی تلاشی لی۔

انہوں نے کہاکہ تلاشی کے دوران 3 تولہ سونا اور 1لاکھ 20 روپے ہزار اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے ہیں ان لوگوں نے میرے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جو کہ میں قبضہ کرنے نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بنا پر آئے روز مجھے ٹارچر کیا جارہا ہے اپنے لیویز وردی کی طاقت مجھ پر دکھایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرے گھر سے واپسی پر انہوں نے اپنی گاڑی پر خود فائرنگ کی۔ اب مجھ پر الزام لگا کر میرے خلاف ناجائز ایف آئی آر درج کررہے ہیں۔ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

Exit mobile version