Homeخبریںمشکے سے ضعیف العمر نابینا شخص پاکستانی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی...

مشکے سے ضعیف العمر نابینا شخص پاکستانی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار

آواران (ہمگام نیوز) مشکے سے پاکستان آرمی اور انکے خفیہ ادسروں کے اہلکاروں نے ایک ضعیف العمر نابینا شخص کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر آواران کے علاقے مشکے میں گُجر کے مقام پر گزشتہ روز پاکستان آرمی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ضعیف العمر نابینا شخص کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت محمد ولد شفیع محمد کے نام سے ہوئی ہے جو میہی مشکے کا رہائشی بتایا جاتا ہے تاہم آخری اطلاعات تک لاپتہ شخص بازیاب نہ ہوسکے۔

Exit mobile version