Homeخبریںمشکے پاکستانی فورسز نے ماں باپ پر تشدد کرکے دو بھائیوں...

مشکے پاکستانی فورسز نے ماں باپ پر تشدد کرکے دو بھائیوں کو لاپتہ کردیا

مشکے ( ہمگام نیوز ) آواران کے علاقے مشکے کے علاقہ کرکی ڈل میں قابض فورسز نے محمد یعقوب نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر دو بھائیوں کو لاپتہ کردیا.

تفصیلات کے مطابق فورسز نے ڈیتھ سکواڈ کے ساتھ مل کر گھر پر چھاپہ مارا اور ایلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ محمد یعقوب کے دو بیٹوں کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا.

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کا شناخت داد شاہ اور سعید اللہ کے نام سے ہوئی ہیں.

خیال رہے رواں مہینے میں بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کی تسلسل میں اضافہ ہوا ہے

Exit mobile version