Homeخبریںمشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو...

مشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

مشہد ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 12 مئی بروز جمعہ کو فجر کے وقت مشہد کی وکیل آباد جیل کے اہلکاروں نے ایک اور بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا۔

تفصیلات کے مطابق پھانسی پانے والے اس قیدی کی 23 سالہ شناخت حسین ریگی ولد آخر داد جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

 ا رپورٹ کے مطابق حسین کو 2020 میں مشہد میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی اور آج اس کی لاش اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔

 کہا جاتا ہے کہ انہیں 11 مئی کو سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ 29 اپریل مئی سے 12 مئی 2023 تک ایران کی 11 جیلوں میں دو بلوچ خواتین سمیت اب تک 28 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔

Exit mobile version