Homeخبریںمشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دے...

مشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دے دی گئی

مشہد( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ 16 نومبر کو مشہد کی وکیل آباد جیل کے حکام نے اس جیل میں قید ایک بلوچ شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی۔

 

تفصیلات کے مطابق اس بلوچ شہری کی شناخت “امین آبیل” ولد اللہ نذر ہے جو زابل کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ اس شہری کے خلاف لگائے گئے الزامات منشیات سے متعلق جرائم ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق امین کو قابض ایرانی آرمی اہلکاروں نے 2018 میں گرفتار کیا تھا اور تب سے وہ مشہد کی وکیل آباد جیل میں قید ہیں۔

 

واضح رہے کہ قابض ایران کے خلاف بلوچستان میں عوامی احتجاج کے بعد ایران کی مختلف جیلوں میں بلوچوں کو پھانسی دینے کے تسلسل میں تیزی آئی ہے ۔

 

 

Exit mobile version