Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان میں حادثات و واقعات میں دو نوجوان زخمی،تین چوریاں

مقبوضہ بلوچستان میں حادثات و واقعات میں دو نوجوان زخمی،تین چوریاں

کوئٹہ (ھمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے تین مختلف حادثات و واقعات میں دو نوجوانوں کو زخمی جب کہ مقائل فون، موٹر سائیکل اور گاڈی چوری و چیننے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

تمپ کے علاقے نذر آباد میں نواجوان سے موٹر سائیکل چیننے کی کوشش میں مذاحمت پر مسلح چوروں نے فائرنگ کرکے اسلم نامی نوجوان کو زخمی کردیا اور انکی موٹر سائیکل زبردستی چین کر لے گئے۔

کیچ کے علاقے کلاتک سے رات گئے نامعلوم چوروں نے ایک زمیاد گاڈی کو گھر سے چوری کرکے لے گئے ہیں۔

وندر کے علاقے میرانی پیر روڈ پر نامعلوم لٹیروں نے نوجون کو لوٹنے کی کوشش کی مذاحمت پر نامعلوم چوروں نے نوجوان کی ٹانگ پہ گولیاں مار کر انکی سیل فون چوری کرکے لے گئے ہیں۔

حب کے علاقے اوتھل میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جس کے سبب کوئٹہ کراچی شاہراہ کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ٹریفک کی آمدورفت معطل۔

Exit mobile version