Homeخبریںندرلینڈز میں بلوچ کمیونٹی کا قیام،پہلا کونسل سیشن بھی منعقد

ندرلینڈز میں بلوچ کمیونٹی کا قیام،پہلا کونسل سیشن بھی منعقد

ایمسٹرڈیم (ہمگام نیوز) نیدرلینڈز میں بلوچ کمیونٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور پہلا کونسل سیشن بھی منعقد ہوا۔

اطلاعات کے مطابق نیدرلینڈز میں ہفتے کے روز 29 اپریل 2023 کو نیدرلینڈز میں رہائش پزیر بلوچوں نے Vrije University Asmterdam میں ایک نشت کے دوران “بلوچ کمیونٹی نیدرلینڈز” عمل میں لایا گیا اور کونسل سیشن بھی منعقد کیا گیا۔

کونسل سیشن میں جس میں عبداللہ جمالزئی صدر، حسن جانان نائب صدر، سیکریٹری جنرل عبدالغنی بلوچ، سینئر نائب جوائنٹ سیکریٹری مجیب ولی اور ابولحسن بلوچ بحیثیت انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوئے۔ نشت میں نیدرلینڈز میں مقیم بلوچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کونسل سیشن میں خطاب کرتے ہوئے عبداللہ جمالزئی بلوچ، ابولحسن بلوچ، مجیب ولی، عبدالغنی بلوچ، طاہر ھمراز سمیت دیگر نے کہا کہ اس کمیٹی کا مقصد نیدرلینڈز میں رہائش پزیر بلوچوں کو ایک ایسا فلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس کے ذریعے وہ مادرِ وطن سے دور ہو کر بھی دوری محسوس نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ کوشش کریں گے کہ یہ کمیونٹی یہاں رہائش پزیر بلوچوں کیلئے ایک مثبت تاثر پیدا کرے اور آسانیاں پیدا کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ بلوچ قوم جہاں بھی رہے لیکن اپنے وطن، زبان اور کلچرل سے جُڑی رہے۔

Exit mobile version