Homeخبریںواشک سے ایک شخص کی لاش برآمد

واشک سے ایک شخص کی لاش برآمد

واشک (ہمگام نیوز) ریکستانی علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق واشک کے علاقے بوڑکو کی ریگستان سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کی شناخت عبدالعزیز ولد حاجی سمال محمدحسنی سکنہ دھمگ واشک کے نام سے ہوئے ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق عبدالعزیز اپنی اونٹوں کی تلاش کیلئے چار روز قبل بوڑکو کے ریگستان چلا گیا تھا اور آج انہیں اطلاع ملی کہ انکی لاش ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر مزکورہ شخص شدید گرمی میں پانی ختم ہونے سے پیاس کے باعث دم تھوڑ گئے ہیں۔

Exit mobile version