Homeخبریںکوئٹہ سے بلوچ طالب علم پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبراً لاپتا

کوئٹہ سے بلوچ طالب علم پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبراً لاپتا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) رات گئے پاکستان آرمی، خفیہ اداروں اور بدنام زمانہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے چھاپہ مارکر ایک معصوم بلوچ طالب علم کو جبراً لاپتا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کی تاریکی میں 3 بجے بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے عین الدین اسٹریٹ پر پاکستانی فوج، خفیہ اداروں اور بدنام زمانہ سی ٹی ڈی نے ایک معصوم بلوچ طالب علم کو اغواء کرکے لاپتا کردیا۔

لاپتا کیے جانے والے طالب علم کی شناخت ناصر بلوچ ولد شکراللہ حاجیزئی سکنہ شنگر بسیمہ (واشک) کے نام سے ہوئی ہے جو نائنتھ جماعت کا طالب علم ہے۔

Exit mobile version