HomeHyrbyair Marriپاکستان الیکشن کمیشن کو پولنگ اسٹیشنز لاہور منتقل کرنے چاہئیں: حیربیار مری

پاکستان الیکشن کمیشن کو پولنگ اسٹیشنز لاہور منتقل کرنے چاہئیں: حیربیار مری

لندن: ( ہمگام نیوز) ممتاز بلوچ رہنماء اور فری بلوچستان موومنٹ کے بانی و صدر حیربیار مری نے کاہان کے پولنگ اسٹیشن کوہلو منتقل کرنے کے بارے میں بی بی سی اردو کی رپورٹ پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام بلوچستان میں انتخابات انعقاد کرنے میں ناکامی کو چھپانے کے لیے پولنگ سٹیشنوں کو دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں۔

 پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو چار ماہ گزر چکے ہیں لیکن بلوچستان میں کاہان کے علاقے میں پاکستان اپنا الیکشن نہیں کرا سکتا۔

سوشل میدیا ایکس پر ایک پوسٹ میں بی بی سی اردو کے مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں لکھا کہ محب وطن بلوچوں کی بدولت پاکستان اب بھی کوہستان مری کاہان ریجن میں ووٹنگ کرانے میں ناکام ہو رہا ہے۔

بلوچ رہنماء حیربیارمری نے ٹویٹ کیا کہ پاکستانی فورسز نے پولنگ اسٹیشنز کو کاہان سے کوہلو تک تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر منتقل کر دیا ہے جہاں ایک سے زیادہ فوجی چھاؤنیاں ہیں جن میں ہزاروں پاکستانی قابض فوجی موجود ہیں۔

حیربیارمری نے کہا کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے بلوچ متحدہ محاذ بنائیں،

 بلوچ رہنما نے اس بات پر اصرار کیا کہ بلوچستان پاکستانی الیکشنوں کا جگہ نہیں۔ پاکستان اپنی انتخابی عمل کو پاکستانی شہر لاہور منتقل کردے۔

قومی رہنما نے کہا کہ ہم بلوچوں کو متحد ہو کر ایسے حالات پیدا کرنے چاہیئیں کہ قابض پاکستان مقبوضہ بلوچستان میں کہیں بھی الیکشن نہ کروا سکے۔ اگر وہ اپنی ان کٹھ پتلیوں کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں تو انکے لیے انہیں یہ انتخابات لاہور میں کروانے چاہئیں۔

ایرانی مقبضہ بلوچستان کے حوالے سے بلوچ قومی رہنما نے مزید لکھا کہ اسی مزاحمتی اور بائیکاٹ کی حکمت عملی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بھی انتخابات پرلاگو کیا جائے۔

ہم بلوچوں کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔ ہمیں ان کے جعلی انتخابات کی مزاحمت اور بائیکاٹ کرنا چاہیے تاکہ وہ بلوچ سرزمین پر اپنے انتخابات نہیں کروا سکے، ایرانیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی الیکشنوں کو تہران میں کرائیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کاہان میں بلوچ لبریشن آرمی کے مسلسل حملوں کی وجہ سے انتخابات کے انعقاد کی تین ناکام کوششوں کے باوجود انتخابی عمل پورہ نہیں ہوسکا۔ اس لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26 جون کو کاہان کے علاقے نساؤ میں واقع چار پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا، اس بار نساؤ میں پولنگ نہیں ہو گی، تاہم اس کے چار پولنگ سٹیشن کوہلو کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔

Exit mobile version