Homeخبریںپشامگ ،دو قبیلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد بحق

پشامگ ،دو قبیلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد بحق

پشامگ (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ہفتے کی شام کو پشامگ میں دو قبیلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے افراد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پشامگ میں دو قبیلوں کے درمیان تصادم سے فائرنگ کرکے تین افراد ہلاک کر دیا گیا ۔

 ہلاک ہونے والے بلوچ شہریوں کی شناخت “عبدالواحد دینارہی” ولد فقیر محمد، “ولی محمد دینارزہی” ولد علی محمد اور “شہبیک للہ زہی” ولد عمر، تینوںکی عمریں 40 سے 50 سال کے درمیان ہیں اور ان کا تعلق پیشمگ سے ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی شب بلوچ قبائل کے عمائدین کی ثالثی سے یہ دونوں قبائل جو کئی سالوں سے تنازعات اور جھگڑوں میں گھرے ہوئے ہیں، امن و مصالحت کی مجلس منعقد ہوئی، لیکن یہ بے نتیجہ ختم ہوئی اور نہ ہی دونوں قبائل کے درمیان صلح اور امن قائم ہوا۔

 ناکام امن میٹنگ کے اگلے دن، غروب آفتاب کے قریب، متضاد قبیلوں کے تین ارکان کو دونوں طرف سے دوبارہ لڑائی اور فائرنگ کی وجہ سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

Exit mobile version