Homeخبریںپشین ،نامعلوم افراد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر حرمزئی کے قریب 4 زرعی...

پشین ،نامعلوم افراد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر حرمزئی کے قریب 4 زرعی فارمز کو آگ لگا دی

پشین( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جرائم پیشہ افراد نے پیشین میں تحصیل ہیڈ کوارٹر حرمزئی کے قریب 4 زرعی فارمز کو آگ بھی لگا دی جس سے مختلف دیہات میں کھڑی فصلوں اور پھل دار باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے، آگ لگانے کے واقعات سے زرعی فارمنگ سسٹم ناکارہ بن گئے ۔

لیویز حکام نے زراعت اور فارمنگ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں نامعلوم شر پسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ علاقے میں مزید نفری تعینات کی جا رہی ۔مقامی زمیندار سید علائو الدین آغا نے بتایا ہے کہ جرائم پیشہ افراد نے زمینداروں کو بھتے کی پرچیاں بھی بھیجی ہیں، سندھ اور پنجاب پھل سپلائی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو دفاتر بند کرنے کی دھمکیاں ملیں جس کے باعث زرعی سیزن میں پھل اور سبزیوں کی سپلائی متاثر ہوئی ۔

Exit mobile version