Homeخبریںپنجگور ، عیسئی میں فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

پنجگور ، عیسئی میں فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

پنجگور( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے عیسئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیٹھ سلیم شدید زخمی ہوگئے ۔ جسے بعد میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے معروف کاروباری شخصیت سیٹھ سلیم اپنے فیملی کے ساتھ گھر عیسئی سندے سر کی طرف آرہا تھا کہ مسلح افراد نے شاہو کہن کے مقام پر ان پر حملہ کیا حملے میں سیٹھ سلیم ولد نور الدین اور انکے ساتھی ارمان ولد محمد عارف شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Exit mobile version