Homeخبریںپنجگور: اتفاقاً گولی چلنے سے ایک شخص جانبحق۔

پنجگور: اتفاقاً گولی چلنے سے ایک شخص جانبحق۔

پنجگور(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے شاھو کہن میں اتفاقاً گولی چلنے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے شاھو کہن میں جمشیر نامی شخص گھر میں پسٹل چیک کررہا تھا کہ اسی دوران گولی چل گئی جس سے اس کا بھائی گلشیر ولد غلام جان گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

عوامی زرائع کے مطابق گولی لگنے کے بعد لاش کو فوری اسپتال منتقل کر کے وہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔

پولیس کا اِسی سلسلے میں جمشیر سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Exit mobile version