Homeخبریںپنجگور ڈگری کالج میں مبارک قاضی کی یاد میں پروگرام کا انعقاد...

پنجگور ڈگری کالج میں مبارک قاضی کی یاد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ بساک پنجگور زون

پنجگور (ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی پنجگور ڈگری کالج یونٹ کی طرف سے مبارک قاضی کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مبارک قاضی کی زندگی اور شاعری سمیت دیگر موضوعات پر بات کی گئی۔

پروگرام چار حصوں پر مشتمل تھا جس میں تقاریر، مشاعرہ، موسیقی اور کُتب میلہ شامل تھے۔

تقریب مبارک قاضی کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے شروع ہوا جس کے بعد مبارک قاضی کی زندگی ، شاعری، غزل اور مختلف پہلوؤں پر مصدق بلوچ ، پیرجان بلوچ ، واجہ گمشاد بلوچ اور ملا مراد نے تفصیلی گفتگو کی ۔

تقریب کا دوسرا حصہ مشاعرے پر مشتمل تھا جس میں طلباء نے مبارک قاضی کے اشعار پڑھے اور مبارک قاضی کے بلوچ گلزمین و قوم دوستی کے فکر و فلسفہ کو اجاگر کیا۔

تقریب میں بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے کُتب میلے کا بھی انعقاد کیا گیا ، اسٹال پر بلوچستان، تاریخ، سیاست ، ادب اور سائنس کے مختلف موضوعات پر کتابیں رکھی گئی، کتب میلے میں تنظیم کے لٹریچر نوشت ، گام اور بلوچ لٹریرسی کیمپئن کا کتابچہ بھی رکھا گیا تھا ۔ کُتب میلے میں اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے پسند کی موضوعات پر کتابیں خریدیں۔

تقریب کا آخری حصہ موسیقی پر مشتمل تھا جس میں نادر بلوچ ، مسرور بلوچ اور کلیم اللہ بلوچ نے مبارک قاضی کے اشعار کئے اور اپنے فن کا مظاہرہ کر کے تقریب کا اختتام کیا۔

Exit mobile version