Homeخبریںپہرہ میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے تین بلوچ شہریوں کو گرفتار...

پہرہ میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے تین بلوچ شہریوں کو گرفتار کرلیا

پہرہ(ہمگام نیوز ) گزشتہ روز قابض ایرانی حکومت سے وابستہ میڈیا نے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں پہرہ میں تین بلوچ شہریوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے، جن کی شناخت بتائے بغیر، جیش العدل کے ارکان کے طور پر کیا ہے ۔

 بلوچستان کے پولیس سربراہ نے سرکاری میڈیا کے ساتھ بات چیت میں جیش العدل گروپ کے ان تینوں گرفتار ارکان کے بارے میں بتا کر دعویٰ کیا کہ وہ شہر اور صوبے کی سطح پر سیکورٹی مخالف اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل فوج اور سیکیورٹی اداروں نے راسک شہر کے گاؤں جکیگور میں ایک رہائشی مکان سے گرفتار عام شہریوں پر مسلح گروہوں کے ساتھ تعاون کا الزام عائد کیا تھا جس کا بلوچستان کے انسانی حقوق کے کارکنوں، ٹرسٹیز اور علاقے کے عام لوگوں نے اعتراف کیا تھا یہ افراد ایران کے مخالف گروپوں کے رکن نہیں ہیں ہیں بلکہ عام افراد جن پر ایران مسلح گروپ کے ارکان ہونے کا الزام لگایا ہے۔

Exit mobile version