Homeخبریںچابہارپولیس کمانڈر کرنل ابراہیم کوچزہی کو جنسی تجاوز کے کیس میں 15...

چابہارپولیس کمانڈر کرنل ابراہیم کوچزہی کو جنسی تجاوز کے کیس میں 15 ماہ قید سزا

چابہار ( ہمگام نیوز) چابہار پولیس فورس کے کمانڈر کرنل ابراہیم کوچزئی کو 15 سالہ بلوچ بچی ماہو بلوچ پر جنسی تجاوز کے جرم میں 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ـ مہینوں کے مظاہروں میں سینکڑوں بلوچ کارکنان اور عام شہریوں کی شہادت اور زخم خوردگی کے بعد بلاخر پولیس کمانڈر “کرنل کوچزئی” کے خلاف ایک شہری کی شکایت پر ایران کی کنگرو عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

 ذرائع ابلاغ نے مزید کہا تحقیقات کے بعد 3 دسمبر 2022 کو صوبے کی فوجی عدالت نے “ابراہیم کوچزائی” کو میٹنگ کے جھوٹے منٹس تیار کرنے اور حکم نامہ منسوخ کرنے پر 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ـ

  یہ فیصلہ اس وقت آئی ہے جب آئی آر جی سی کی وزارت انٹیلی جنس کے حراستی مراکز میں کچھ اور بلوچ لڑکیوں کی عصمت دری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اور ایرانشہر کی لڑکیوں کے جنسی تجاوز کے کیسز کا تحقیقات بھی جاری ہیں، جہاں بلوچ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے 41 واقعات ہوئے ہیں!

Exit mobile version