Homeخبریںسراوان، کلگان میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی...

سراوان، کلگان میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی نے سینکڑوں گدھے مار دیئے

سراوان ( ہمگام نیوز) بلوچ ایکٹیوسٹ کمپئین کی رپورٹ کے مطابق 14فروری 2023 بروز منگل کو مغربی مقبوضہ بلوچستان کے سرحدی شہر کلگان کے علاقے میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی نے ایندھن سمگلنگ کا بہانہ بنا کر سینکڑوں گدھوں کو مار ڈالا۔

 رپورٹ کے مطابق IRGC فورسز کی جانب سے سرحدی علاقے کلگان میں مقامی بلوچوں کے پالے ہوئے سینکڑوں گدھوں کو “ایندھن کی سمگلنگ” کے بہانے براہ راست گولیاں مار دی. فورسز کے ہاتھوں ان گدھوں کی ہلاکت سے بلوچ عوام کو مالی نقصان پہنچانے کے علاوہ بلوچستان کی جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے ایران میں جانوروں کے تحفظ کے آرٹیکل 7 کے مطابق کوئی بھی ایسا فیصلہ جو جانوروں کی موت کا باعث بنے، جرم تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن بلوچ اور بلوچستان کے معاملے میں قابض ایرانی آرمی اور سکیورٹی فورسز ہمیشہ ان قوانین کو بالائے طاق رکھتا ہے.

Exit mobile version