Homeخبریںچابہار شہر میں لڑکیوں کے دو سکولوں پر ایک بار پھر کیمیائی...

چابہار شہر میں لڑکیوں کے دو سکولوں پر ایک بار پھر کیمیائی حملہ

چابہار( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق، آج بروز بدھ کو بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار کے کُمب محلے میں لڑکیوں کے دو اسکول تقی زادہ اور ریحانہ ہائی اسکول پر کیمیائی حملہ کیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق متعدد طلبہ اس کیمیائی حملے سانس کے شدید مشکلات کا شکار ہو کر کو زہریلہ سانس لینے سے ان کی طبیت بگڑ گئی جنہیں امام علی چابہار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بلوچستان کے چابہار اور زاہدان شہروں میں متعدد اسکولوں پر کیمیائی حملے کیے گئے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ اس کیمیائی حملوں کے پیچھے قابض ایرانی آرمی کے ایک خاص گروہ کا ہاتھ ہے ـ

Exit mobile version