Homeخبریںچابہار میں قابض ایرانی فورسز کا بلوچ آبادی پر حملہ،کئی گھر نذرِ...

چابہار میں قابض ایرانی فورسز کا بلوچ آبادی پر حملہ،کئی گھر نذرِ آتش

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ رات چابہار آزاد زون کے گیس اسٹیشن کے قریب بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کو قابض ایرانی آرمی فوج اور سیکورٹی فورسز نے آگ لگا دی ۔

 تفصیلات کے مطابق چابہار کے آزاد زون میں قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز نے رات گیارہ بجے سے دوپہر دو بجے تک جدگال آباد سے آزاد زون تک ناکہ بندی کر رکھی تھی اور انہوں نے کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی اور اس علاقے کے اندر بلوچ شہریوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔

 واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں بلوچستان کے مضافات بالخصوص چابہار اور زاہدان کے بلوچ شہریوں پر قابض ایرانی حکومتی اور سیکورٹی اداروں کا دباؤ بہت بڑھ گیا ہے اور بلوچ سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا خیال ہے کہ حکومتی اداروں کی جانب سے اس طرح کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ “آبادیاتی اور علاقائی صفائی” کے غیر انسانی منصوبوں کے نفاذ کے ساتھ، جس سے بلوچ زندمان کی شناخت کمزور ہوتی جا رہی ہے ۔

Exit mobile version