Homeخبریںژوب اور جھل مگسی میں حادثات،بچی جاں بحق،4 خواتین سمیت 9 زخمی

ژوب اور جھل مگسی میں حادثات،بچی جاں بحق،4 خواتین سمیت 9 زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ژوب کے ڈی آئی خان قومی شاہ سنگر کے مقام پر مسافر بس اور ویگن کے درمیان تصادم کے نیتجے میں 4 خاتوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں دو افراد شدید زخمی ہیں۔

زخمیوں میں عرفان، امیرجان، محمدحسن، عید محمد، دوست محمد(ش بی بی)(آ بی بی)(ط بی بی)اور(م بی بی)شامل ہیں تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ کی طرف جارہے تھے جو یہ واقعہ پیش آیا

جھل مگسیمیں 12سالہ بچی سیلابی ریلی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے علاقے پتری میں بارہ سالہ خالدہ بنت محمد رفیق لاشاری سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

مقامی لوگوں نے دونوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی۔

Exit mobile version