Homeخبریںکئی ہفتوں کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر زاہدان میں قابض...

کئی ہفتوں کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر زاہدان میں قابض ایرانی ریاستی مظالم کے خلاف بلوچ عوام کا احتجاج

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ زاہدان میں ایک بار قابض ایران کی ریاستی مظالم اور دہشتگردی کے خلاف بلوچ عوام ہزاروں کی تعداد میں زاہدان کے مختلف علاقوں سے نعرے بازی شروع کی ۔ تفصیلات کے مطابق آج زاہدان میں ایک بار پھر بلوچ عوام نے ایران کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ایرانی لیڈر خامنہ ای کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایران بلوچ سیاسی قیدیوں کو رہا کرے جبکہ بے بنیاد الزام پر بلوچ قیدیوں کی پھانسی کو بند کرے ۔

 واضح رہے کہ زاہدان اور خاش کے خونی جمعے کے بعد بلوچ عوام ہر جمعہ کو سڑکوں پر آتے ہیں اور بلوچستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایرانی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔

Exit mobile version