Homeخبریںکراچی ، مبینہ پولیس تشدد، پشین کا رہائشی نعمت شیرانی نامی نوجوان...

کراچی ، مبینہ پولیس تشدد، پشین کا رہائشی نعمت شیرانی نامی نوجوان جاں بحق

کراچی ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں مبینہ پولیس مبینہ تشدد سے پشین کا رہائشی نعمت شیرانی نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا ، خاندانی ذرائع کے مطابق نعمت اللہ شیرانی کراچی روزگار کیلئے گئے تھے کراچی پہنچتے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا اور اِن پرالزام لگایا کہ اِن سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ان کا دعوہ تھا کہ پولیس نے رشوت طلب کی رشوت کا بندوبست نہ ہونے پر پولیس نے تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پولیس نے خودکشی کا الزام لگایا اور لاش کو سول ہپستال پہنچا کر من مرضی کی جھوٹی رپورٹ بنائی۔

Exit mobile version