Homeخبریںکوئٹہ: بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات سے 4 افراد جانبحق 11...

کوئٹہ: بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات سے 4 افراد جانبحق 11 زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خضدار کی تحصیل زہری کلی راہدانی میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

خضدار کی تحصیل زہری کلی راہدانی میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص صالح محمد بدوزئی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا ۔

 این این آئی کی رپورٹ کے مطابق مستونگ میں گھر کے کچن میں آگ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق بچوں سمیت7 خواتین جھلس کر زخمی ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلی فیض آباد میں ایک گھرکے کچن میں آگ لگنے سے کچن میں موجود ایک بچہ جھلس کر جاں بحق جبکہ بچوں سمیت7 خواتین جھلس کر شدید زخمی ہو گئیں ۔

زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں انہیں فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال زرائع کے مطابق جلنے والوں کی حالت تشویشناک ہیں۔جبکہ گھر میں شادی کی تقریب ہورہی تھی اور خواتین کچن میں موجود تھی کہ اسی دوران ایک گیلن میں موجود پٹرول کو پانی سمجھ زمین پر چھڑکنے کیلئے پھینک دیا جس سے آگ لگ گئی اور کچن میں موجود خواتین اور بچے جھلس گئے۔واقعے کے بعد پولیس حکام موقعے پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کردی۔

اس کے علاوہ نصیراباد میں دو مختلف واقعات میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود گوٹھ ملوک آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص گل محمد کو قتل کر دیا جبکہ اس کی بیٹی مسماتہ س کو شدید زخمی کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دوسرے واقع کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود میں عبدالحکیم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 زخمی کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

دوسری جانب لورالائی زمین کے تنازعہ پر دو گھرانوں کے درمیان جھگڑا ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق لورالائی کے علاقے کلی شبوزئی میں زمین کے تنازعہ پر دو گھرانوں کے درمیان جھگڑا ہوا فائرنگ سے ایک ہلاک 2زخمی ہوگئے تینوں باپ بیٹا بتائے جاتے ہیں جمال خان قوم شبوزئی ساکن کلی شبوزئی جاں بحق جبکہ زخمی گل محمد قوم شبوزئی‘ عبدالحکیم قوم شبوزئی ساکن شبوزئی ہیں مزید کاررائی متعلقہ انتظامہ کررہی ہے ۔

Exit mobile version