Homeخبریںبارکھان کے علاقے جوگیانی میں زیر تعمیر موبائل ٹاور کے محافظوں پر...

بارکھان کے علاقے جوگیانی میں زیر تعمیر موبائل ٹاور کے محافظوں پر راکٹوں سے حملہ

بارکھان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ بارکھان کے یونین کونسل وٹاکڑی کے علاقے جوگیانی میں زیر تعمیر موبائل ٹاور کے محافظوں پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ بارکھان کے علاقے کچی جوگیانی میں بدنام زمانہ ویشی درندہ اور کٹھ پتلی ایم پی اے عبدالرحمن کھیتران کے نجی اہلکاروں پر اس وقت راکٹوں اور دوسرے ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ ایک زیر تعمیر جاسوس موبائل ٹاور کے حفاظت پر مامور تھے

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کٹھ پتلی ایم پی اے و ریاستی ایجنٹ بدنام زمانہ سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے نام نہاد بلوچستان اسمبلی میں بی ایل اے کو چیلنج کرتے ہوئے اپنے تقریر میں کہا تھا کہ میں ریاستی مشینریز کے ساتھ مزکورہ علاقے میں سڑک اور جاسوس ٹاورز کا کام ہر حال میں مکمل کرونگا.

Exit mobile version