Homeخبریںکوہلو،گرائنڈ قبائلی جرگہ میں لاپتہ افراد کے معاملے پر آواز اٹھانا خوش...

کوہلو،گرائنڈ قبائلی جرگہ میں لاپتہ افراد کے معاملے پر آواز اٹھانا خوش آئند ہے، لواحقین

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان ضلع کوہلو میں سابق سینیٹر میر محبت خان مری کی جانب سے منعقد کردہ گرائنڈ قبائلی جرگے میں ناصرف سابق سینیٹر میر محبت خان مری اور دیگر مقررین نے لاپتہ افراد کے معاملے پر آواز اٹھائی بلکہ انہوں نواب چنگیز خان مری کو مری قوم کی نواب ہونے کے حیثیت سے انہیں بحفاظت بازیاب کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کو لاپتہ افراد کے لواحقین نے خوش آئند قرار دیا اس حوالے سے لاپتہ افراد کے کچھ لواحقین نے کوہلو کے مقامی صحافی نذر بلوچ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں بلاشبہ کوئی شک نہیں کہ مری قوم کے درجنوں افراد عرصہ دراز سے لاپتہ ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین کی بھی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مری قبائل کے گرائنڈ جرگہ میں لاپتہ افراد کے معاملے پر آواز اٹھانا خوش آئند ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح لاپتہ افراد کے معاملے پر آواز اٹھائے گے۔

Exit mobile version