Homeخبریںکوہلو: ایف سی اہلکاروں کے ہاتھوں جبری طور پر گرفتار محمد اکبر...

کوہلو: ایف سی اہلکاروں کے ہاتھوں جبری طور پر گرفتار محمد اکبر مری رہا ہوگئے

کوہلو ( ہمگام نیوز ) گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں قابض فورسز ایف سی اہلکاروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے محمد اکبر زنگ مری رہا ہوگئے ہیں، محمد اکبر مری پر الزام ہے کہ انہوں نے بلوچستان کا قومی پرچم موٹر سائیکل پر لگا کر ایف سی چیک پوسٹ کے سامنے سے گزارا جس کا انہوں نے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جس کے بعد محمد اکبر مری کو ایف سی اہلکاروں نے اٹھا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا،

ذرائع کے مطابق اکبر مری کی بوڑھی والدہ اپنے بیٹے کی بازیابی کی فریاد لیکر ایف سی کمانڈنٹ کے پاس گئی جہاں ایف سی کمانڈنٹ نے پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے غلطی کی اعتراف کرنے کی صورت میں محمد اکبر مری کو رہا کرنے کا شرط رکھ دیا،

بعد ازاں محمد اکبر مری نے اپنے بھائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز میں نے اپنے شوق کے لیے موٹر سائیکل پر بلوچستان کا پرچم لگا کر وڈیو بنایا جس پر میں معزرت چاہتا ہوں

Exit mobile version