Homeخبریںکیچ، فائرنگ سے صوبائی وزیر کا بہنوی اور پولیس اہلکار قتل، ایک...

کیچ، فائرنگ سے صوبائی وزیر کا بہنوی اور پولیس اہلکار قتل، ایک زخمی

کیچ (ہمگام نیوز) بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق صوبائی وزیر کے بہنوی کو قتل جب کہ کلاتک میں فائرنگ کے دیگر ایک واقعے میں پولیس اسپیشل برانچ کا انچارج بھی قتل کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کیچ کے علاقے بلیدہ کے مقام میناز میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سابق صوبائی وزیر ظہور بلیدئی کے بہنوئی عبدالقیوم ولد محمد سعید جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مزکورہ شخص اپنے بلاک تلہ پر بیٹھا ہوا تھا کہ مسلح افراد نے انہیں نشانا بناکر قتل کردیا تاہم قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

دریں اثناء فائرنگ کا دوسرا واقعہ نواحی علاقے کلاتک کے مقام مینو میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے فائرنگ کرکے تربت پولیس کے اسپیشل برانچ کے انچارج رفیق احمد کو قتل کردیا۔

فائرنگ سے انکا ایک ساتھی عبید اللہ ولد نور محمد بھی زخمی ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق مزکورہ دونوں افراد کلاتک کے گراؤنڈ پر بیٹھے ہوئے تھے کہ انہیں نشانا بنایا گیا۔

 

واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔

پولیس نے حملہ آوار کی شناخت کرکے اسکی تفصیل سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے اور شہریوں سے انکی گرفتاری میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

Exit mobile version