Homeخبریںمنگوچر قبائلی تصادم،وڈھ،واشک اور کوئٹہ میں حادثات، پانچ افراد جاں بحق،متعدد زخمی

منگوچر قبائلی تصادم،وڈھ،واشک اور کوئٹہ میں حادثات، پانچ افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) منگوچر میں قبائلی تصادم کے باعث بچی سمیت تین افراد جاں بحق، وڈھ، واشک اور کوئٹہ میں حادثات، دو افراد جاں بحق، کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

منگچر میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت تین افراد جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق منگچرکے علا قے کلی گوریزئی میں قبائلی تصادم میں کمسن بچی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔ لیویز فورس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

وڈھ کے علاقے کراڑو میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے سبزی سے لوڈ گاڑی روڈ پر الٹ گئی جس کی وجہ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر طبی امداد دی۔

واشک میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیویز حکام کے مطابق واشک کے علا قے ناگ گراڑی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے گر کر حیات خان نا می شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

کوئٹہ کے سپنی روڈ پر زرنج کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جسے شناخت کے لیے ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Exit mobile version