Homeخبریںکیچ: فورسز کی جانب لیویز کے حوالے کی جانے والی 6 لاشیں...

کیچ: فورسز کی جانب لیویز کے حوالے کی جانے والی 6 لاشیں شناخت

کیچ (ہمگام نیوز) تربت میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کی جانب سے لیویز فورسز کے حوالے کی جانے والی چھ لاشوں میں سے پانچ لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

پولیس کے بقول گزشتہ شپ تربت کے ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کی جانے والی پانچ لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاشوں میں عبدالصمد ولد عبدالرحیم ساکن آواران، شاہ میر ولد شکر عرف سفر ساکن کرکی تجابان، جاوید ولد بدل شاپکل کولواہ، آسمی ولد دلوش ساکن ڈنڈار کولواہ اور عارف ولد علی بخش ساکن مسافر بازار آواران شامل کیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت انکے اہلخانہ نے کرلی ہے جو ہوشاب میں فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے ہیں جسے انکے لواحقین کے حوالے کردی ہیں۔

Exit mobile version