Homeخبریںگزشتہ روز کرمان جیل میں مزید ایک بلوچ قیدی کو پھانسی، تعداد...

گزشتہ روز کرمان جیل میں مزید ایک بلوچ قیدی کو پھانسی، تعداد دو ہوگئی

کرمان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو فجر کے وقت کرمان جیل کے حکام نے دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی۔ لیکن گزشتہ روز صرف ایک قیدی کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

جبکہ آج کرمان جیل میں پھانسی پانے والے بلوچ قیدیوں میں سے ایک اور کی شناخت محمد سپاہی ولد مھیم ساکن سراوان سے ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2017 میں محمد کو کرمان میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایرانی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محمد سپاہی کے علاوہ 35 سالہ فضل احمد غفران رخشانی ولد عبداللہ نامی ایک قیدی پھانسی دی گئی تھی جو کہ زاہدان سے تھا ۔

Exit mobile version