Homeخبریںگزشتہ ماہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی ویڈیو...

گزشتہ ماہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی ویڈیو بی ایل اے نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر جاری کردیا.

بولان ( ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی نے گزشتہ ماہ جعفر ایکسپریس پر کیے گئے حملے کی ویڈیو اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر جاری کردی ہے۔

یاد رہے کے 20 جنوری کو کوئٹہ سے پنجاب اور پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو بولان کے علاقے مشکاف کے مقام پر پنیر سٹیشن کے قریب بی ایل اے کے سرمچاروں نے بم حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

حملے کے نتیجے میں انجن کے علاوہ ٹرین کی تمام بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں جس کے نتیجے میں چھٹیاں منانے کوئٹہ سے پنجاب اور پشاور کی طرف سفر کرنے والے پاکستانی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔

حملے کے کچھ دنوں بعد مختلف ذرائع سے معلوم ہوا کہ ٹرین حملے میں 20 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جنہیں حملے کے فوراً بعد خفیہ طور پر فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دیگر شہروں میں منتقل کیا گیا۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے 20 جنوری کو قبول کیا۔ تنظیم کے ترجمان آزاد بلوچ نے بتایا کہ ہمارے سرمچاروں نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر ٹرین کی تیسری بوگی کو اس وقت نشانہ بنایا جب جعفر ایکسپریس کی پہلی 5 بوگیوں میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پاکستانی فوج کے متعدد اہلکار سفر کررہے تھے۔

واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے رائیونڈ، لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے 15 سے زائد شہروں سے ہوتے ہوئے پشاور جاتی ہے۔ کوئٹہ سے جانے والی ان ٹرینوں میں زیادہ تر ایف سی اور پاکستانی فوج کے اہلکار سفر کرتے ہیں۔ حتہ کہ فوجی اہلکاروں کی سہولت کیلئے ٹرین کے سٹیشن اکثر علاقوں بلخصوص لاہور اور پشاور میں فوجی کینٹونمنٹ کے اندر قائم ہیں۔

پنجاب و خیبرپختونخوا سے بلوچستان میں فوجی اہلکاروں کی آمد و رفت کو روکنے کیلئے ماضی میں ان ٹرینوں بلخصوص جعفر ایکسپریس پر بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے متعدد حملے ہوچکے ہیں۔

تاہم گزشتہ ماہ بی ایل اے کی جانب سے کیے گئے حملے میں ٹرین کو بھاری نقصان پہنچا جس کی وجہ سے قریب مکمل ٹرین ناکارہ ہوگیا، اس کے علاوہ بھاری تعداد میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی وجہ سے انتہائی حملہ کامیاب تصور کیا گیا ہے۔

حملے کی ویڈیوں آج بی ایل اے کے افیشل میڈیا سیل بلوچ لبریشن وائس کے ٹیلی گرام چینل پر جاری کردی گئی ہے۔

ویڈیو درج ذیل لنک پر ملاحظہ فرمائیں

https://t.me/Baloch_Liberation_Voice

Exit mobile version