Homeخبریںگوادر : فٹبال کھلاڑیوں کی گاڑی کو حادثہ, ایک شخص جاں...

گوادر : فٹبال کھلاڑیوں کی گاڑی کو حادثہ, ایک شخص جاں بحق 19 زخمی

گوادر ( ہمگام نیوز)گوادر میں فٹبال میچ کے لیے تربت سے پسنی جانے والے کھلاڑیوں کی گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر الٹ گئی,ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا19 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو پسنی کے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

 تفصیلات کے مطابق فٹبال میچ کے لیے تربت سے پسنی جانے والے کھلاڑیوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی ائیرپورٹ کے قریب الٹ گئی حادثے میں ملاباقر نامی ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر19 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی جنہیں کراچی منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق اس حادثے میں اے ایس آئی اللہ بخش .شہزاد سکنہ سنگانی سر، ثابت سلالہ بازار ،احمد سکنہ سنگانی سر کپٹن شمیم ،شہزاد احمد ،نوروز،قریش،اسامہ،نبیل ،نوروز،مزمل،یوسف ،کیا،صدام ،ایاز،ڈرائیور منصور ،ضمیر علی ،شحیق اور شہزاد شدید زخمی ہو گئے ۔

Exit mobile version