Homeخبریںگوادر میں نیوی اہلکاروں کی بس کو حادثہ،ڈرائیور ہلاک،9 زخمی

گوادر میں نیوی اہلکاروں کی بس کو حادثہ،ڈرائیور ہلاک،9 زخمی

گوادر (ھمگام نیوز) نیوی اہلکاروں کو کراچی سے اور ماڑہ لے جانے والی بس حادثے کا شکار، ڈرائیور ہلاک، 9 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ سیکشن میں نیوی کے اہلکاروں کو اورماڑہ جناح نیول بیس تک پہنچانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیورناصربلوچ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ نیوی کے 9 اہلکار شدیدزخمی ہوگئے، حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی آرمی اور کوسٹل ہائی وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کیا اور انہیں طبی امداد کے لیے اورماڑہ منتقل کردیا گیا۔

Exit mobile version