Homeخبریںکیچ سے پاکستان آرمی کے ہاتھوں بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

کیچ سے پاکستان آرمی کے ہاتھوں بلوچ نوجوان جبراً لاپتہ

کیچ (ھمگام نیوز) زامران بازار سے پاکستان آرمی نے ایک بلوچ نوجوان کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لواحقین کے مطابق وارث ولد محمد موسٰی سری کہن کے چلو زامران بازار سے رات کے ساڑھے گیارہ بجے ایف سی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لواحقین کے مطابق وارث ولد موسی کیچ بلیدہ کے علاقے الندور کے رہائشی ہیں۔

لواحقین نے مزید بتایا کہ بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو تو پولیس نے گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

لواحقین نے بتایا کہ وارث کو کس جرم میں رات کی تاریکی میں جبراً لاپتہ کیا گیا؟ انہیں بازیاب کرکے ہمیں جینے کا حق دیا جائے۔

Exit mobile version