Homeخبریںہرنائی، بولان کے بعد ہرنائی کے مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی...

ہرنائی، بولان کے بعد ہرنائی کے مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں، فوجی جارحیت کا خدشہ

ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کے ڈرون طیاروں کی پروازیں آج رات کے وقت جاری ہیں، علاقوں میں فوجی آپریشن کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ہرنائی کے متعدد علاقوں بشمول پوڑ لاکی جالڑی سوئی موھگ میں پاکستانی فوج کے ڈرون طیاروں کی پروازیں دیکھی گئی ہیں جوکہ ابھی رات کے وقت بھی جاری ہے۔

مقامی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈرون طیاروں کی پروازیں پاکستانی فوج کی جانب سے مذکورہ علاقوں میں نئے فوجی آپریشن کی تیاری کے سلسلے میں ہیں۔

واضح رہے کہ آج بولان کے متعدد علاقوں میں بھی فوجئ ڈرون طیاروں کی پروازیں دیکھی گئی۔

Exit mobile version