Homeخبریںآئی ایس آئی حملہ: امریکی شہری کو ساڑھے سات سال قید

آئی ایس آئی حملہ: امریکی شہری کو ساڑھے سات سال قید

ہمگام نیوز

آئی ایس آئی دفتر پر حملہ کرنے والوں کی مالی معاونت کرنے والے امریکی شہری کو امریکا میں ساڑھے سات سال قید کی سزا سنا دی گئی
آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کے الزام میں 51 سالہ ریا ض قادر خان کو گرفتار کیا گیا تھا. جس کے بعد ملزم نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا عتراف کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال فروری میں بھی دو دہشت گردوں کی مدد کی جب کہ مالدیپ میں بھی ایک شخص کو ڈھائی ہزار ڈالر فراہم کیے تھے. ریاض قادر خان پر 2013 ء میں فرد جرم عائد کی گئی تھی جس کے بعد عدالت نے مجرم کو ساڑھے سات سال قید کی سزا سنا دی. یاد رہے کہ 27 مئی 2009 ء میں دہشت گردوں نے آئی ایس آئی کے دفتر کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے 30 افراد ہلاک اور تین سو سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

Exit mobile version